پاکستان میں جتنی اقلیتوں کوآزادی ہے اتنی کسی اور ملک میں نہیں ،شیخ اعجاز احمد

جمعرات 13 دسمبر 2018 21:20

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) معروف سماجی و بین المذاہب کے راہنما شیخ اعجاز احمد رضا نے کہاہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو جتنی آزادی ہے دنیا کے کسی ملک میں اس کی مثال نہیں ملتی ۔

(جاری ہے)

بین المذاہب ہم آہنگی کا تصور پاکستان میں ہی نظر آتاہے اقلیتوں کی مذہبی ‘سماجی اورسیاسی تقریبات کی میزبانی مسلم کرتے اور ہر دکھ درد میں شریک ہوتے ہیں ۔ ملک عزیز کی اقلیتں وفادار اورمحب وطن ہیں ۔ وہ یہاں مسیحی بستی میں مسلم مسیحی اتحاد پر خطاب کر رہے تھے ۔ انہوںنے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ٹرمپ اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے پاکستان کونشانہ بنارہاہے ۔