وزیراعظم کا ڈالر کی اسمگلنگ ہرحال میں روکنے کا عزم
ڈالرزکی اسمگلنگ روکنےکیلئے ہرطریقہ اختیارکریں گے، ڈالرز کی اسمگلنگ روکنے کیلئے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر کڑی نظر ہے، اسمگلنگ معیشت کو بڑا نقصان پہنچا رہی ہے، سرمایہ کاروں کیلئے وزیراعظم ہاؤس میں بزنس ڈیسک بنانے کا فیصلہ کی۔ وزیراعظم عمران خان کا پاکستان اکنامک فورم سے خطاب
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 13 دسمبر 2018 19:17
(جاری ہے)
چین میں 30سالوں میں 70کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سرمایہ کاروں کیلئے وزیراعظم ہاؤس میں بزنس ڈیسک بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
سرمایہ کاروں کو ایک چھت تلے سہولیات میسر ہوں گی۔ جیواسٹریٹجک پوزیشن سرمایہ کاری کیلئے موزوں ہے۔ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ بلوچستان میں تانبے کے وسیع ذخائر ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو مجرموں کی طرح پیش کرنے والے ملک ترقی نہیں کرسکتے۔ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بھی آسانیاں پیدا کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی برآمدات صرف24 ارب ڈالر ہیں۔جبکہ ملائیشیاء کی برآمدات 200 ارب ڈالر ہیں۔ ملکی برآمدات کو بڑھانے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 60 کی دہائی میں پاکستان تیزی کے ساتھ ترقی کررہا تھا۔ پیسہ بنانا گناہ نہیں پیسہ چوری کرنا گناہ ہے۔جائز طریقے سے پیسا بنانا جرم نہیں ٹیکس چوری جرم ہے۔عمران خان نے کہا کہ منی لانڈرنگ کے ساتھ اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات بھی کررہے ہیں۔اسمگلنگ ہماری معیشت کو بڑا نقصان پہنچا رہی ہے۔ ڈالرز کی اسمگلنگ روکنے کیلئے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر نظر ہے۔ڈالرز کی اسمگلنگ روکنے کیلئے ہرطریقہ اختیار کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.