چینی کمپنی اور راولپنڈی چیمبر میں تجارتی فروغ کا معاہدہ طے پا گیا

جمعرات 13 دسمبر 2018 21:47

راولپنڈی13دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) چینی ٹریڈ کمپنی اور راولپنڈی چیمبر کے مابین تجارتی فروغ کا معاہدہ طے پا گیا ۔ترجمان نے بتایاکہ چین کی ڈان گووان یی زینگ ٹریڈ کمپنی اور راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے مابین مفاہمت کی دستاویز پر دستخط ہوئے ہیں ۔ دستخطوں کی تقریب میں یی زینگ ٹریڈ کمپنی کے چیئرمین ہواینگ ہے تاو (Huang Haitao)جبکہ راولپنڈی چیمبر کی جانب سے صدر آر سی سی آئی ملک شاہد سلیم، سینئر نائب صدرمحمد بدر ہارون، نائب صدر فیاض قریشی، چیئر مین راول ایکسپو نا صرمرزا اور دیگر موجود تھے سمجھوتے کے تحت چینی کمپنی راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام اگلے سال اپریل میںانٹر نیشنل راول ایکسپو میں پچاس سٹال لگائے گی۔

اس موقع پریی زینگ ٹریڈ کمپنی کے ہواینگ ہے تائو نے کہا کہ یہ معائدہ دونوں ملکوں کی تاجر برادریوں کے درمیان روابط بڑھانے کے لیے ایک پلیٹ فارم کا کردار ادا کرے گاانہوں نے ملک میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور تاجروں کو سہولتیں فراہم کرنے میں راولپنڈی چیمبر کی کوششوں کو سراہا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ملک شاہد سلیم نے کہا کہ یہ ایم او یو ایک بڑی کامیابی ہے اور پاکستان میں سرمایا کاری کے لیے چینی کمپینوں کی دلچسپی اور اعتماد کو ظاہر کرتا ہے اس سمجھوتے سے تجارتی وفود کے تبادلوں ، کاروباری معلومات اور نمائشوں کے انعقاد میں بہت مدد ملے گی۔