زراعت کی ضلعی مشاورتی کمیٹی اٹک کا اجلاس

جمعرات دسمبر 21:47

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) زراعت کی ضلعی مشاورتی کمیٹی اٹک کا ایک اجلاس، ڈپٹی کمشنر آفس اٹک میں منعقد ہوا ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریو نیو) اٹک شاہد عمران مارتھ نے اجلاس کی صدار ت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میںڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) اٹک اور تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز (توسیع) کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں ضلع میں کسان پیکیج کے تحت جاری سکیموں کا جائزہ لیا گیااور ان پر عمل درآمد کی رفتار کو مزید بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اجلاس کو تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز (توسیع) نے اپنی اپنی تحصیلوں میں جاری کاموں پر بریفنگ دی اور ان کی موجودہ پوزیشن کے بارے میں بتایا گیا۔