جھل مگسی، تخریب کاروائی کی کوشش ناکام ، بڑی مقدار میں اسلحہ و بارود بر آمد

جمعرات دسمبر 21:50

ڈیرہ مرادجمالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) ڈیرہ مرادجمالی اور جھل مگسی کے علاقے میں ممکنہ تخریب کاروائی کی کوشش ناکام نصیرآباد کی تحصیل چھتر کے علاقے میں سیکورٹی فورسز اور حساس اداروں کی کاروائی بھاری مقدار میں بارودی مواد اور بم برآمد کرکے ناکارہ بناد ئیے گئے سرکاری ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز اور حساس اداروں نے خفیہ اطلاع پر نصیرآباد کی تحصیل چھتر کے علاقے بکٹر میں کاروائی کرتے ہوئے 6اینٹی ٹینک مائینز ،دس کلو وزنی دو بم ،15کلو دھماکہ خیز مواد،دو دستی بم ،اور ایک آرپی جی سیو راونڈبرآمد کرکے ناکارہ بنادیا گیا سیکورٹی فورسز کے مطابق یہ کاروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی اور تخریب کار وں کے منصوبے کو ناکام بنادیا گیا ہے تخریب کارڈیرہ مرادجمالی اور جھل مگسی کے علاقے میں تخریب کاری کی نیت سے مواد اور بموں کو استعمال کرنا چاہتے تھے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :