سیکورٹی فورسز کی چھتر میں کارروائی، بارودی مواد اور بم برآ مد کر کے ناکارہ بنا دئیے گئے

جمعرات دسمبر 22:45

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) سیکورٹی فورسزکی بلوچستا ن کے علا قے نصیرآ باد کی تحصیل ،چھتر میں حساس اداروں کے ساتھ کاروائی کر کے بارودی مواد اور بم برآ مد کر کے ناکارہ بنادئیے گئے ۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق جمعرات کو سیکورٹی فورسز نے حساس اداروں کے ساتھ ملکر ممکنہ تخریب کاری کی کوشش ناکام بناتے ہوئے تحصیل چھتر کے علاقے میں بھاری مقدار میں بارودی مواد اور بم برآمد کرکے 6اینٹی ٹینک مائینز ،دس کلو وزنی دو بم ،15کلو دھماکہ خیز مواد،دو دستی بم ،اور ایک آرپی جی سیو راونڈبرآمد کرکے ناکارہ بنادیا گیا سیکورٹی فورسز کے مطابق یہ کاروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی اور تخریب کار وں کے منصوبے کو ناکام بنادیا گیا ہے تخریب کارڈیرہ مرادجمالی اور جھل مگسی کے علاقے میں تخریب کاری کی نیت سے مواد اور بموں کو استعمال کرنا چاہتے تھے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :