سکھر: سبزی منڈی کے قریب لعل مشائخ باگڑی برادری کے افراد کا جھونپڑیوں میں لگنے والی آگ سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کیلئے احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 13 دسمبر 2018 22:54

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2018ء) سکھر سبزی منڈی کے قریب لعل مشائخ باگڑی برادری کے افراد نے گذشتہ روز پرسرار طور پر تین جھونپڑیوں میں لگنے والی آگ سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا اور مالی مدد کی اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ کہ گذشتہ روز ہمار ے برادری کے تین افراد رنجھال ، ارجن داس، اور نانگ کے تین گھر پرسرار طور پر آگ کی نذر ہو گئے تھے گھروں میں موجود قیمتی سامان ، تین بکریاں ، موٹر سائیکل ، نقد رقم تک جل گئی جبکہ ارجن داس کی بیٹی کی اتوار کے روز شادی تھی اس کا جمع شدہ شادی کا جہیز بھی جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا تھا متاثرین نے بالا حکام ومخیر حضرات سے مالی مدد کی اپیل کی ہے ۔#

متعلقہ عنوان :