11سال بعد بین الاقوامی کرکٹ پاکستان لوٹ آنے کے لیے تیار
پاکستان کو ایشیا کرکٹ کپ 2020 کی میزبانی مل گئی، میزبانی پاکستان کودینے کا فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل اجلاس میں ہوا،وینیوز کا فیصلہ ایونٹ سے کچھ عرصے پہلے کیا جائیگا
جمعرات 13 دسمبر 2018 22:56
(جاری ہے)
واضح ہو کہ پاکستان میں 2009 میں سری لنکا ٹیم پر حملے کے بعد پاکستان میں کوئی بھی بین الاقوامی ایونٹ نہیں کروایا جاسکا۔
۔خیال رہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان، بھارت ، بنگلہ دیش، سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں شرکت کرتی ہیں اور ایک ٹورنامنٹ 50 اوور اور اگلا 20 اوورز کے فارمیٹ کے تحت کھیلا جاتا ہے۔رواں برس ستمبر میں ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 50 اوورز کے فارمیٹ تحت متحدہ عرب امارات میں کھیلا گیا تھا جس میں بھارت نے کامیابی حاصل کی تھی۔ یہ ٹورنامنٹ پہلے بھارت میں ہونا تھا تاہم بھارت نے ایک بار پھر روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی وجہ سے ایشیا کرکٹ کپ کی میزبانی سے انکار کردیا تھا۔اس کے بعد اپریل 2018 میں پاکستان نے بھارت میں جا کر کھیلنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد ایشیا کپ کی میزبانی متحدہ عرب امارات کو دے گئی تھی۔ملائیشیا میں ہونے والے ایشین کرکٹ کونسل کے سالانہ اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا مؤقف تھا کہ جب بھارت پاکستان کا دورہ نہیں کرتا تو گرین شرٹس بھی بھارت نہیں جا سکتے۔کونسل نے پاکستان کے مؤقف کو تسلیم کرتے ہوئے ایشیا کپ ٹورنامنٹ کی میزبانی متحدہ عرب امارات کو دے دی تھی۔اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان معاملات بہتر نہیں ہوتے اور بھارت بھی 2020 میں پاکستان آکر ٹورنامنٹ کھیلنے سے انکار کرتا ہے تو پاکستان میں ایشیا کپ کا انعقاد کھٹائی میں پڑ سکتا ہے۔۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم نے آئرلینڈ کیخلاف شرمناک شکست کا ملبہ باولرز اور فیلڈنگ پر ڈال دیا
-
پاکستان کرکٹ کیلئے ایک اور شرمناک دن، آئرلینڈ نے سیریز کا پہلا میچ جیت لیا
-
پہلا ٹی ٹونٹی، پاکستان کا آئرلینڈ کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف
-
بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ٹی ٹونٹی ریکارڈ برابر کر دیا
-
بابر اعظم نے ایک اور ٹی ٹونٹی عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا
-
سیریز کا پہلا ٹاکرا، آئرلینڈ نے ٹاس جیت لیا
-
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر، پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
-
سیالکوٹ،چیلنج کپ 2024 میں سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی
-
23 ویں ایشین جونیئر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کے لئے پانچ رکنی قومی ٹیم کا اعلا
-
عامر آج ڈبلن میں ٹیم جوائن کرنے کے باوجود آئرلینڈ کیخلاف پہلا ٹی ٹونٹی نہیں کھیل سکیں گے
-
سلطان اذلان شاہ کپ جیتنے پر پاکستان ہاکی ٹیم کیلئے انعام کا اعلان
-
شاہد آفریدی نے پاکستان ٹی ٹونٹی سکواڈ سے دو آل راؤنڈرز کے اخراج پر سوال اٹھایا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.