راولپنڈی، گریڈ19کی افسرآسیہ گل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈ ی کی نئی ڈائریکٹرجنرل تعینات

جمعرات دسمبر 23:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2018ء) پنجاب حکومت نے گریڈ19کی افسرآسیہ گل کو پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی کا نیا ڈائریکٹرجنرل تعینات کر دیا ہے جنہوں نے گزشتہ روز اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیںچارج سنبھالنے کے بعدانہوں نے پی ایچ اے کے فسران اور عملے سے ملاقات کی اور محکمہ کے اموراور معاملات پر تفصیلاًًبات چیت کی،افسران اور عملہ نے ملاقات میں اپنے تعارف کے ساتھ چارج سنبھالنے پرڈائریکٹرجنرل کو مبارکبادپیش کی اس موقع پرڈائریکٹرجنرل نے اس امر کی یقین دہانی کرائی کہ وہ پی ایچ اے کے تمام مسائل حل کرنے کی کوشش کریںگی اور راولپنڈی ، مری کے تمام پارکوںکو مزید سے مزید بہتربنانے کیلئے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کرکام کریںگی ۔

متعلقہ عنوان :