راولپنڈی،اشٹامپ ڈیوٹی ادا نہ کرنے والی ہائوسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران 2کروڑ 60 لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی

جمعرات دسمبر 23:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2018ء)ضلع راولپنڈی میں اشٹامپ ڈیوٹی ادا نہ کرنے والی ہائوسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران 2کروڑ 60 لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی ہے جب کہ انٹرنل ٹرانسفر پر پابندی نہ کرنے والی سوسائٹیوں کو نوٹس جاری کر دئیے گئے ہیں ضلع راولپنڈی میں اس وقت جتنی بھی ہائوسنگ سوسائٹیاں کام کر رہی ہیں ان کے مالکان کو اس بات کا پابند کیا گیا ہے کہ وہ جب تک اشٹامپ ڈیوٹی ادا نہ ہو انٹرنل ٹرانسفر نہ کریں پہلے مرحلے میں ان کو نوٹس جاری کئے گئے کیونکہ سوسائٹیاں ازخود ہی ایک دوسرے کے نام پر ٹرانسفر کر دیتے تھے جو کہ خلاف قانون ہے اس حوالے سے سب رجسٹرار اربن ون اور جو ڈیشل مجسٹریٹ محمداقبال سنگیڑا نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر ایسی تمام ہائوسنگ سوسائٹیوں کے خلاف قانونی کاروائی شروع کر دی گئی ہے جو از خود ہی ٹرانسفر کا عمل رکرہی تھیں اور اشٹامپ ڈیوٹی ادا نہیں کر رہی تھیں پہلے مرحلے میں ان کو نوٹس جاری کئے گئے اور اچانک چھاپوں کا سلسلہ بھی شروع ہے اب تک سٹمپ ڈیوٹی کی مد میں2کروڑ60لاکھ روپے وصول کئے جا چکے ہیں اور مزید بھی کام جاری رہے گا۔