لاوارث لاشوں کی شناخت کیلئے 100 جدید بائیومیٹرک مشینیں خرید لی گئیں

جمعرات 10 ستمبر 2026 16:59

لاوارث لاشوں کی شناخت کیلئے 100 جدید بائیومیٹرک مشینیں خرید لی گئیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2026ء) لاوارث لاشوں اور گمشدہ افراد کی شناخت کے لیے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے میری پہچان سنٹر کے لیے جدید بائیومیٹرک مشینیں خرید لی ہیں۔ سیف سٹیز حکام کے مطابق 100جدید بائیومیٹرک مشینیں بیرون ملک سے منگوائی گئی ہیں، جن کے ذریعے لاوارث لاشوں کی فوری شناخت ممکن ہوسکے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ عام بائیومیٹرک مشین سے ڈیڈ باڈی کی شناخت نہیں کی جاسکتی تاہم نئی ٹیکنالوجی سے لیس مشینوں کے ذریعے شناخت کا عمل تیز اور موثر بنایا جائے گا۔ جدید بائیومیٹرک نظام سے وقت کی بچت ہوگی اور لاوارث لاشوں سے متعلق کیسز کو جلد حل کرنے میں مدد ملے گی۔نئی مشینوں کے ذریعے ذہنی و جسمانی کمزور افراد کی شناخت کرکے انہیں اہلخانہ تک پہنچانے کا عمل بھی مزید موثر بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

میری پہچان سنٹر کے قیام سے اب تک 7ہزار سے زائد لاوارث لاشوں کی شناخت کے کیسز پر کارروائی کی جاچکی ہے جبکہ جدید نظام کے ذریعے 5 ہزار سے زائد لاوارث لاشوں کی شناخت کے بعد انہیں ورثا کے حوالے کیا جاچکا ہے۔سیف سٹیز حکام کے مطابق میری پہچان سنٹر نے 4ہزار سے زائد ذہنی و جسمانی کمزور افراد کی بائیومیٹرک شناخت کے بعد انہیں ان کے اہلخانہ سے ملایا ہے۔ میری پہچان ٹیم ہسپتالوں اور اولڈ ایج ہومز میں موجود افراد کی شناخت کے لیے بھی سرگرم عمل ہے۔

متعلقہ عنوان :