ایئرسیال ملک کی دوسری بڑی ایئر لائن بن گئی

پی آئی اے کے بعد ایئر سیال جہازوں کی تعداد سے دوسرے نمبر پر آگئی

جمعرات 10 ستمبر 2026 16:16

ایئرسیال ملک کی دوسری بڑی ایئر لائن بن گئی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2026ء) سیالکوٹ بزنس کمیونٹی کی نجی ایئر لائن، ایئر سیال ملک کی دوسری بڑی ایئر لائن بن گئی۔میڈیا رپوٹر کے مطابق ایئر سیال کا ایک اور طیارہ بیڑے میں شامل ہوگیا، نئے طیارے کی شمولیت سے جہازوں کی تعداد 12 ہوگئی۔پی آئی اے کے بعد ایئر سیال جہازوں کی تعداد سے دوسرے نمبر پر آگئی۔ایئر سیال کا 12 واں ایئر بس 320 طیارہ گزشتہ رات بیرون ملک سے کراچی ایئرپورٹ پہنچا، ایئر بس طیارے کو ایئر سیال ڈومیسٹک اور بین الاقوامی فضائی آپریشن کے لیے استعمال کرے گی۔

(جاری ہے)

پی آئی اے 32 جہازوں کے ساتھ پہلے، ایئر سیال 12 جہازوں کے ساتھ دوسرے اور ایئر بلیو 11 جہازوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ ساتھ ایئر دو اے ٹی آر طیاروں کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ایئر سیال انتظامیہ نے مزید طیارے جلد بیڑے میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان ایئر سیال کے مطابق روٹس میں اضافے کے پیش نظر ایئر سیال انتظامیہ نے مزید طیاروں کو خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، نئے جہازوں کی آمد سے نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ترجمان ایئر سیال کے مطابق 18 جہاز مزید بیڑے میں شامل کیے جائیں گے، ایئر سیال نے غیر ملکی ایوی ایشن کمپنی سے 19 جہازوں کی ڈیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :