لاہور،خیابان امین میں خوفناک حادثہ، موٹر سائیکل سوار جاں بحق

جمعرات 10 ستمبر 2026 11:54

لاہور،خیابان امین میں خوفناک حادثہ، موٹر سائیکل سوار جاں بحق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2026ء) لاہور کے علاقے خیابان امین میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار موٹر سائیکل حادثے کا شکار ہوکر فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، تیز رفتارموٹر سائیکل ایک کار کی زد میں آنے کے بعد فٹ پاتھ سے ٹکرائی۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے موٹر سائیکل سوار کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔ پولیس نے لاش مردہ خانہ منتقل کردی ہے۔