مریدکے،سیکرٹری تعلیم پنجاب کا اساتذہ کی ترقی کے معاملہ کو طوالت دینے اور دیگر معاملات میںبلا جواز تاخیر کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:26

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2018ء) سیکرٹری تعلیم پنجاب ظفر اقبال نے اساتذہ کی ترقی کے معاملہ کو طوالت دینے اور دیگر معاملات میںبلا جواز تاخیر کرنے والے محکمہ تعلیم کے افسران کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرا دی۔ پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر اللہ بخش قیصر، نائب صدور سید فیاض الحسن گیلانی، اعجاز خانزادہ، رانا احمد حسن، میاں امتیاز، جنرل سیکرٹری وحید مراد، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری خضر حیات جٹ، ایڈیٹر منیر شنو،محمد شہزاد ارائیں، عامر شہزد ،ملک ندیم خالد، چودھری مراتب علی ، حامد شریف، محمد انور بھٹی اور سید سجادا لحسن سمیت تمام ضلعی صدور پر مشتمل وفد سے ملاقات کے دوران اساتذہ نمائندہ وفد نے سیکرٹری تعلیم پنجاب ظفر اقبال کو ترقیوں، ریگولرائزیشن اور تبادلہ جات سمیت دیگر مسائل سے آگاہ کیا جو اساتذہ کے لیے بے چینی کا باعث بن رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سیکرٹری تعلیم نے یقین دہانی کرائی کہ وہ اساتذہ کی ترقی کے معاملات میں بلا جواز تاخیر کرنے والے تعلیمی افسران کے خلاف کارروائی کریں گے جبکہ دیگر معاملات کا بھی جائزہ لیتے ہوئے انہیں فوری طور پر حل کیا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ حکومت صوبہ میں تعلیمی ترقی کے لیے ہر ممکن کوشاں ہے اور اس عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں اساتذہ کا کردار انتہائی اہم ہے اس لیے اساتذہ قوم کے نو نہالوں کو مشن کے طور پر زیور تعلیم سے آراستہ کرتے ہوئے ملک کا مستقبل روشن کریں۔

متعلقہ عنوان :