مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں بارے اقوام متحدہ کی رپورٹ سے کشمیر کے مسئلہ نے دوبارہ عالمی سطح پر نمایاں توجہ حاصل کرلی ہے،
کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد میں پاکستان کو ٹھوس مؤقف پیش کر نا چاہئے وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری کا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے حوالہ سے تقریب سے خطاب
جمعرات 13 دسمبر 2018 23:50
(جاری ہے)
تقریب کا اہتمام سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کی جانب سے کیا گیا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سیّد نے عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر بہتر انداز میں اجاگر کرنے اور ملک میں انسانی حقوق کے تحفظ اور بہتری کیلئے وزرات انسانی حقوق خاص کر وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کے کردار اور کوششوں کو سراہا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ پاکستان کو بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں کو بین الاقوامی سطح پر اُجاگر کرنا چاہئے اور ہمیں اب علامتی بیان بازی کی بجائے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے تنازعہ سے کشمیری خواتین بری طرح متاثر ہوئی ہیں اس لئے ہمیں عالمی برادری کو اس مسئلہ میں شامل کر لینا چاہئے تاکہ مقبوضہ کشمیر میں خواتین کے حقوق کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سارے کشمیریوں کی جانیں گئی ہیں اور ان کی کئی نسلیں بھی ختم ہوگئی ہیں، پاکستان کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے۔ شیریں مزاری نے کہا کہ پاکستان کو مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیلئے ٹھوس تجاویز پیش کرنے کی ضرورت ہے اور ہمیں مقبوٖ ضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر یو این کی انکوائری کمیشن کیلئے زور دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لینے کیلئے اقوام متحدہ کی رپورٹ میں تجویز کئے گئے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی تحقیقاتی کمیشن کو مقبوضہ کشمیر میں کام کرنے کی اجازت دینے کیلئے بھارت پر دبائو ڈالے، ہمیں دنیا کے ہر فورم پر جا کر عالمی برادری کی توجہ اس جانب مبذول کرانی چاہئے کہ بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں فوری بند کرے۔ انہوں نے تجویز دی کہ پاکستان کو گڈ فرائیڈے اور آئرلینڈ کے امن معاہدے کی طرز پر تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے تجاویز پیش کرنی چاہئیں۔ انہوں نے حق خودارادیت کی بنیاد پر مشرقی تیمور کو آزادی دینے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اقوام متحدہ سے مطالبہ کرنا چاہئے کہ بھارتی مقبوضہ کشمیر اور بیرون ملک مقیم کشمیریوں کے اعداد و شمار کو دستاویزی شکل دینی چاہئے جو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ریفرنڈم میں ووٹ ڈالنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش کر رہا ہے ، پاکستان کو اس مسئلہ کو بھی بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنا چاہئے۔ تقریب سے سینئر صحافی نسیم زہرہ سمیت بیرون ملک مقیم کشمیریوں نے بھی خطاب کیا جبکہ سینیٹر رحمان اے ملک، سینیٹر شیری رحمان، سینیٹر فرحت اللہ بابر، سینیٹر جاوید عباسی، سینیٹر آصف کرمانی سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
بھارتی دہشت گردی صرف پاکستان نہیں بلکہ کینیڈا اور امریکا میں بھی پھیل گئی ہے، منیراکرم
-
نائب وزیراعظم ، وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈارسے بنجول شہرکے لارڈ میئرکی ملاقات
-
سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے مقدمے میں تحریک انصاف درخواست پر سماعت کی تاریخ تبدیل کردی
-
جے یو آئی کا پی ٹی آئی سے اتحاد کی بجائے حکومت مخالف علیحدہ تحریک چلانے کا فیصلہ
-
کویتی وزارت اوقاف کا فوت ہوجانے والے کا موبائل فون کھولنے کے لیے فنگرپرنٹ کے استعمال پر پابندی کا فتوی جاری کردیا
-
پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کرکے مارنے والے ملزم سے تفتیش کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں
-
پراسرار اور حیران کن طور پر طاقتور چیٹ بوٹ مختصر وقت کے لیے انٹرنیٹ پرنظرآنے کے بعد غائب
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے نائجر کے وزیر خارجہ کی ملاقات
-
یمنی حوثی گروپ نے بحیرہ روم تک بحری جہازوں کے خلاف کارروائیوں کے ایک نئے مرحلے کے کا ااعلان کردیا
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈارسے نائجرکے وزیرخارجہ کی ملاقات
-
خواجہ سعد رفیق کو جلد اہم ذمہ داری ملنے کا امکان
-
برطانیہ کی حکمراں جماعت کنزرویٹو پارٹی کو بلدیاتی الیکشن میں بدترین شکست کا سامنا‘وزیراعظم رشی سونک کا اقتدار خطرے میں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.