سعودی عرب میں چوتھا بین الاقوامی کتب میلہ 26 دسمبر کو شروع ہو گا

جمعہ 14 دسمبر 2018 13:40

جدہ۔ 14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) سعودی عرب میں کتابوں کی چوتھی بین الاقوامی نمائش 26دسمبر کو شروع ہو گی۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق جدہ کے ساحلی علاقے ابحر جنوبی میں کتابوں کی سالانہ چوتھی بین الاقوامی نمائش کا افتتاح گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل کریں گے۔

(جاری ہے)

یہ نمائش 26 دسمبر سے 5 جنوری تک جاری رہے گی جس میں 368 سے زیادہ مقامی اور غیر ملکی ناشران سٹال لگائیں گے۔ اس میلے میں یورپی یونین میں شامل ممالک ،میکسیکو، امریکا ، سوڈان ، پاکستان ، اردن ، یمن اور فلسطین بھی شریک ہوں گے۔