قانون سازی کے حوالے سے ڈیڈ لاک ختم کرنے کے لئے حکومت نے پبلک اکائونٹس کمیٹی کی سربراہی میں اپوزیشن کو دینے کا فیصلہ کیا، حکومت اور اپوزیشن دونوں کا مقصد قانون سازی و عوام کے مسائل کے حل کے لئے کردار ادا کرنا ہے، پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی امجد خان نیازی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعہ 14 دسمبر 2018 15:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی امجد خان نیازی نے کہا ہے کہ حکومت نے دل بڑا کر کے پبلک اکائونٹس کمیٹی کی سربراہی اپوزیشن کو دی، حکومت اور اپوزیشن دونوں کا مقصد قانون سازی و عوام کے مسائل کے حل کے لئے کردار ادا کرنا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امجد خان نیازی نے کہا کہ قانون سازی کے حوالے سے ڈیڈ لاک کو ختم کرنے کے لئے حکومت نے پبلک اکائونٹس کمیٹی کی سربراہی میں اپوزیشن کو دینے کا فیصلہ کیا جو خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ نے قومی اسمبلی میں بیان دیا کہ ہم چاہتے کچھ اور تھے لیکن اس کے باوجود حکومت نے شہباز شریف کو پبلک اکائونٹس کمیٹی کا سربراہ بنانے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہہا کہ حکومت ہو یا اپوزیشن دونوں ایوان میں قانون سازی کے عمل میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں اور اسی طرح عوام کے مسائل کے حل کے لئے بھی دونوں کا کردار مشترکہ ہے۔