قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے ارکان کو نیب کی طرف سے طلب کئے جانے کا معاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کرتے ہوئے 7 دن میں رپورٹ طلب کر لی

جمعہ 14 دسمبر 2018 15:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) قائم مقام چیئرمین سینیٹ سلیم ایچ مانڈوی والا نے ارکان سینٹ کو نیب کی طرف سے طلب کئے جانے کا معاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کرتے ہوئے 7 دن میں رپورٹ طلب کر لی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر جاوید عباسی کے نکتہ اعتراض پر انہوں نے کہا کہ کئی ارکان نے انہیں بھی آگاہ کیا ہے کہ انہیں نیب کی طرف سے نوٹس مل رہے ہیں اور انہیں بلایا جا رہا ہے، اس معاملے پر وہ چیئرمین نیب سے بھی بات کریں گے کہ کسی رکن کو طلب کرنا مقصود ہو تو اس سے پہلے سینٹ سیکرٹریٹ کو باقاعدہ آگاہ کیا جانا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :