ایوان بالاکا اجلاس، کوئٹہ میں شہید پیرا ملٹری فورسز کے اہلکاروں، کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملے کے شہداء، خیبرپختونخوا میں خود کش حملے کے شہداء ،کشمیری شہداء کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی

جمعہ 14 دسمبر 2018 15:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) سینٹ میں کوئٹہ میں شہید ہونے والے پیرا ملٹری فورسز کے اہلکاروں، کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملے کے شہداء، خیبرپختونخوا میں خود کش حملے کے شہداء اور کشمیری شہداء کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں قائمقام چیئرمین سینٹ کی ہدایت پر قائد حزب اختلاف راجہ ظفر الحق نے دعا کرائی۔