خواجہ سرائوں کی فوجی میں بھرتی کے عمل کو عارضی طور پر روکا جائے، ٹرمپن انتظامیہ کی سپریم کورٹ سے درخواست

جمعہ 14 دسمبر 2018 16:24

خواجہ سرائوں کی فوجی میں بھرتی کے عمل کو عارضی طور پر روکا جائے، ٹرمپن ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ وہ قانونی کارروائی کا فیصلہ آنے تک خواجہ سرائوںکی فوجی میں بھرتی کے عمل کو عارضی طور پر روکا جائے۔ٹرمپنانتظامیہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خواجہ سرائوں کو کھلے عام خدمات دینے کی اجازت سے فوجی اثر و رسوخ اور عدم استحکام کا خطرہ بہت بڑا ہے۔

(جاری ہے)

امریکینحکومت نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرتے ہوئے کیس کو سننے اور فیصلہ تک اس پر نچلی عدالتوں کے فیصلوں کو معطل کرنے کی درخواست کی ہے۔واضح رہے کہ سابق امریکی صدر باراک اوباما نے فوج میں خواجہ سرائون کو بھرتی کرنے کے قانون کی منظوری دی تھی جس کے بعد یکم جولائی 2017 ء کو اس پر عمل درآمد ہونا تھا تاہم صدر ٹرمپ نے اس حتمی تاریخ کو یکم جنوری2018ء تک بڑھادیا تھا۔تاہم خواجہ سرائوں نے فوج میں بھرتی پر پابندی کو چیلنج کردیا تھا۔