مسیحی سرکاری ملازمین کو 18 دسمبر تک تنخواہوں کی ادائیگی کا فیصلہ

جمعہ 14 دسمبر 2018 18:43

مسیحی سرکاری ملازمین کو 18 دسمبر تک تنخواہوں کی ادائیگی کا فیصلہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) حکومت سندھ نے کرسمس کے موقع پر تمام مسیحی سرکاری ملازمین کو تنخواہوں اور پنشن کی پیشگی ادائیگی کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں محکمہ خزانہ نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق تمام مسیحی سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو رواں ماہ کی تنخواہ اور پینشن 18 دسمبر تک ادا کر دی جائے گی۔ اس فیصلے کا اطلاق، ورک چارجڈ اور کنٹی جینٹ مسیحی ملازمین پر بھی ہو گا۔

متعلقہ عنوان :