صدر عارف علوی غلاف کعبہ کی تیاری کے مقدس عمل کا حصہ بن گئے

غلاف کعبہ کی تیاری میں کشیدہ کاری کا کام کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی

جمعہ 14 دسمبر 2018 19:33

صدر عارف علوی غلاف کعبہ کی تیاری کے مقدس عمل کا حصہ بن گئے
مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2018ء) صدر عارف علوی غلاف کعبہ کی تیاری کے مقدس عمل کا حصہ بن گئے۔ ویڈیو منظر عام پر آتے ہی وائرل ہو گئی۔ ویڈیو میں ڈاکٹر عارف علوی سوئی دھاگہ لئے غلاف کعبہ کی تیاری میں کشیدہ کاری کا کام کر رہے ہیں۔صدر پاکستان عارف علوی کو گزشتہ روز خانہ کعبہ کاغلاف تیاری کرنے والے مقام کا خصوصی طور پر دورہ کرایا گیا۔

اس موقع پر سعودی حکام بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت عارف علوی نے خانہ کعبہ کے غلاف سے عقیدت کے اظہار کے لئے بھی سوئی دھاگے سے کشیدہ کاری کا کام کیا۔ صدر مملکت کو سعودی حکام نے خانہ کعبہ کے غلاف میں تیار ہونیوالے تمام دھاگوں اور دیگر لوازمات کا معائنہ بھی کرایا۔ صدر مملکت عارف علوی نے دورے کے دوران خانہ کعبہ سے منسوب تمام چیزوں میں خصوصی دلچسپی اور عقیدت سے انہیں بوسے بھی دیا۔ ڈاکٹر عارف علوی عالم اسلام کے منفرد سربراہ مملکت بن گئے ہیں جنہیںغلاف کعبہ کی تیاری کے مقدس عمل میں شرکت کا اعزاز حاصل ہوا۔ عوامی سطح پر اسے بہت زیادہ پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔