راولپنڈی، منشیات کے حوالے سے جاری مہم کے حوالے سے کلر سیداں میں خصوصی واک کا اہتمام

جمعہ 14 دسمبر 2018 20:05

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2018ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات کے حوالے سے جاری مہم کے حوالے سے کلر سیداں میں خصوصی واک کا اہتمام کیا واک میں ایس پی صدر ڈویژن ، اے ایس پی کہوٹہ اور ایس ایچ او کہوٹہ سمیت سیاسی و سماجی شحصیات وطلبا و طلبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی واک کا آغاز مرید کے چوک سے شروع ہو کر ٹی ایم اے چوک میں اختتام پذیر ہوا واک کا مقصد منشیات سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں عوام کو آگاہ کرنا تھا واک کے دوران مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے راولپنڈی پولیس کو منشیات کے خاتمے کے سلسلہ میں بھر پور کاروائی کرنے اور آگاہی مہم چلانے پر خراج تحسین پیش کیا ۔

متعلقہ عنوان :