صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور کا سابق خاتون کرکٹر شرمین خان اور کرکٹر کامران اکمل کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

جمعہ 14 دسمبر 2018 20:30

لاہور۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے سابق خاتون کرکٹر شرمین خان اور ٹیسٹ کرکٹر ز کامران اکمل ، عمر اکمل اور عدنان اکمل کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و الم کا اظہار کیا ہے،جمعہ کے روز اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے خواتین کرکٹ کے لئے شرمین خان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ نے خواتین میں کرکٹ کے فروغ کے لئے اہم کردار ادا کیاجس کی بدولت آج خواتین میں کرکٹ کا کھیل مقبول ہے۔

متعلقہ عنوان :