بلوچستان میں پاک ایران سرحد پر ایف سی اہلکاروں پر حملے اور شہادتوں کی اطلاعات

muhammad ali محمد علی جمعہ 14 دسمبر 2018 22:28

بلوچستان میں پاک ایران سرحد پر ایف سی اہلکاروں پر حملے اور شہادتوں ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 دسمبر2018ء) بلوچستان میں پاک ایران سرحد پر ایف سی اہلکاروں پر حملے اور شہادتوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کچھ عسکری ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان میں پاک ایران سرحد پر واقع علاقے کیچ میں ایف سی اہلکاروں پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ملنے والی اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے کیے جانے والے حملے میں 6 ایف سی اہلکاروں کی شہادت ہوئی ہے، جبکہ 14 کے قریب ایف سی اہلکار شدید زخمی ہوئے ہیں۔ حملے کے بعد حملہ اور دہشت گردوں کیخلاف بھی جوابی کاروائی کی گئی ہے۔ تاہم اس حملے سے متعلق تاحال پاک فوج کے شعبہ تعلقات عاملہ آئی ایس پی آر کی جانب سے باقاعدہ طور پر تصدیق نہیں کی گئی۔