Live Updates

سندھ کو پانی اور گیس سے محروم کیا جارہا ہے،سینیٹر مولا بخش چانڈیو

وزیراعظم عمران خان کے فیصلے بتاتے ہیں وہ ملک میں ون یونٹ جیسا نظام چاہتے ہیں،میڈیا سے گفتگو

جمعہ 14 دسمبر 2018 22:30

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ سندھ کو پانی اور گیس سے محروم کیا جارہا ہے، وزیر اعظم عمران خان کے فیصلے بتاتے ہیں کہ وہ ملک میں ون یونٹ جیسا نظام چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ آصف علی زرداری کے 15 دسمبر کو دورہ حیدرآباد کے سلسلے میں پھلیلی پل کے قریب پیپلزپارٹی کے استقبالیہ کیمپ میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے، مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ سندھ سب سے زیادہ گیس کی پیدوار والا صوبہ ہے اور سندھ کے ساتھ ہی زیادتی کی جارہی ہے وزیر اعظم عمران خان خود کو کسی ایک صوبے کا وزیر اعظم نہ سمجھیں بلکہ پورے ملک کا وزیر اعظم سمجھیں سندھ بھی پاکستان کا حصہ ہے، انھوں نے کہا کہ عمران خان ملک میں ون یونٹ جیسا نظام لاکر صدارتی نظام کے حامی لگتے ہیں ہم کسی صورت جمہوریت پر کوئی وار قبول نہیں کریں گے، انہوں نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کے خلاف حکمرانوں کے عزام کسی سے ڈھکے چھپے نہیں، آئین کے مطابق قدرتی وسائل پر سب سے پہلا حق اس صوبے کا ہے جہاں سے وہ برآمد ہوتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ایوب خان عمران خان کے پسندیدہ لیڈر ہیں، لگتا ہے خان صاحب صدارتی نظام چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ سابق صدر پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف زرداری آج ہفتے کو حیدرآباد میں عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کریں گے یہ جلسہ ماضی کے ریکارڈ توڑ دے گا، انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کے خلاف ہر دور میں سازشیں کی گئی ہیں ہم ہر قسم کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں، انہوں نے کہا کہ عمران حکومت کے اقدامات وفاقی پارلیمانی نظام کے منافی ہیں، تحریک انصاف حکومت نے آتے ہی این ایف سی ایوارڈ کے خاتمے کی سازش کی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات