Live Updates

دشمن کی بزدلانہ کاروائیاں کسی صورت ہمارے جوانوں کے حوصلے متاثر نہیں کر سکتیں ،ْوزیر اعظم عمران خان

ہفتہ 15 دسمبر 2018 14:05

دشمن کی بزدلانہ کاروائیاں کسی صورت ہمارے جوانوں کے حوصلے متاثر نہیں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دشمن کی بزدلانہ کاروائیاں کسی صورت ہمارے جوانوں کے حوصلے متاثر نہیں کر سکتیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ روز بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کی بزدلانہ کاروائیاں کسی صورت ہمارے جوانوں کے حوصلے متاثر نہیں کر سکتیں، دہشت گرد عناصر کا آخری حد تک پیچھا کریں گے۔واضح رہے گزشتہ روز تربت میں دہشت گردوں نے باردوی سرنگ سے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 6 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات