Live Updates

تحریک انصاف قائد اعظم کے نئے پاکستان کے وژن کو فالو کر رہی ہے، عمران خان خان کا ٹوئٹ

ہفتہ 15 دسمبر 2018 15:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2018ء) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف قائد اعظم محمد علی جناح کے نئے پاکستان کا وژن لے کر چل رہی ہے ان خیالا ت کا اظہار وزیر اعظم عمران خان نے ہفتہ کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا انہوں نے کہاکہ اصل میںنئے پاکستان کا ویژن ہمارے بانی قائد اعظم محمد علی جناح کا تھاجو کہ تحریک انصاف لے کر چل رہی ہے پی ٹی آئی حکومت قائد اؑعظم کے خوابو ں کو عملی جامہ پہنائے گی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات