Live Updates

شیخ رشید احمد عمرا ن خان کا چپڑاسی اور راولپنڈی کا شیطان ہے ،ْرانا ثناء اللہ

جوکر، لوٹے ، جعلساز اور الیکشن چور ملک کو نقصان پہنچا رہے ،ْپاکستان کے عوام جلد ہی ان کا محاسبہ کریں گے ،ْشیخ رشید کے بیان پر رد عمل

ہفتہ 15 دسمبر 2018 17:47

شیخ رشید احمد عمرا ن خان کا چپڑاسی اور راولپنڈی کا شیطان ہے ،ْرانا ثناء ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید احمد عمرا ن خان کا چپڑاسی اور راولپنڈی کا شیطان ہے ،ْجوکر، لوٹے ، جعلساز اور الیکشن چور ملک کو نقصان پہنچا رہے ،ْپاکستان کے عوام جلد ہی ان کا محاسبہ کریں گے۔ ہفتہ کو پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما رانا ثناء اللہ نے شیخ رشید کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ شیخ رشید عمران خان کا چپڑاسی اور راولپنڈی کا شیطان ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہاکہ ایسے لوگوں نے ہر دور میں جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ،ْیہی وہ عناصر ہیں جن کی وجہ سے ملک میں جمہوریت کو خطرہ رہتا ہے۔رانا ثناء اللہ نے کہاکہ جس طرح یو ٹرن کا معنی عمران خان ہے، ویسے ہی مفاد پرستی اور ابن الوقتی کا دوسرا نام شیخ رشید ہے۔

(جاری ہے)

رانا ثناء اللہ نے کہاکہ جمہوریت پر جھاڑو پھیرنے کا شوقین یہ کردار صرف اپنے گناہوں سے وفا کرسکتا ہے۔ رانا ثناء اللہ نے کہاکہ حکومت کے نام پر جو کروں اور چھوکروں کا سرکس جاری ہے۔ انہوںنے کہاکہ شیخ رشید جیسے شیطانوں کی وجہ سے ملک میں انتشار اور افراتفری کا عالم ہے -رانا ثناء اللہ نے کہاکہ جوکر، لوٹے ، جعلساز اور الیکشن چور ملک کو نقصان پہنچا رہے ،ْپاکستان کے عوام جلد ہی ان کا محاسبہ کریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات