انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے دہشت گردوں کے علاج و معالجہ کے مقدمے میں ڈاکٹر عاصم حسین کی جے آئی ٹی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا

ہفتہ 15 دسمبر 2018 21:21

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے دہشت گردوں کے علاج و معالجہ کے مقدمے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے دہشت گردوں کے علاج و معالجہ کے مقدمے میں ڈاکٹر عاصم حسین کی جے آئی ٹی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔کراچی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو دہشت گردوں کے علاج و معالجہ سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

پی ایس پی کے صدر انیس قائمخانی، ایم کیو ایم رہنما رف صدیقی، پاسبان کے عثمان معظم عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل صفائی نے تایا کہ ڈاکٹر عاصم حسین بیرون ملک ہیں۔ رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل اور میئرکراچی وسیم اختر پیش نہیں ہوئے۔ عدالتی حکم کے باوجود جیآئی ٹی مکمل انکسچر کے ساتھ پیش نہیں کی گئی۔ عدالت نے سماعت 19 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین کی جے آئی ٹی مکمل انکسچر کے ساتھ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔