بالی ووڈ اداکارعمران ہاشمی نے بھارت کے تعلیمی نظام کا پردہ چاک کردیا

بھارت کا تعلیمی نظام ایسا نہیں کہ طالب علم پڑھنے کے بعد ایک قابل اور اچھا انسان بن سکے

ہفتہ 15 دسمبر 2018 21:35

بالی ووڈ اداکارعمران ہاشمی نے بھارت کے تعلیمی نظام کا پردہ چاک کردیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2018ء) بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی نے بھارت کے تعلیمی نظام پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی پڑھائی کا کیا فائدہ جسے حاصل کرنے کے باوجود نوجوان نسل کچھ سیکھ نہ سکے۔ممبئی میں اپنی فلم کی پروموشن ’چیٹ انڈیا‘ پر گفتگو کرتے ہوئے عمران ہاشمی کا کہنا تھا کہ بھارت کا تعلیمی نظام ایسا نہیں کہ طالب علم پڑھنے کے بعد ایک قابل اور اچھا انسان بن سکے۔

(جاری ہے)

اٴْن کا کہنا تھا کہ ’میرے نزدیک ایسے نظامِ تعلیم سے نوجوانوں کا مستقبل بننے کے بجائے تابناک ہوتاہے، ہمارے تعلیمی نظام میں جس طرح امتحانات پاس کیے جاتے ہیں اٴْس کے بارے میں سب بخوبی واقف ہیں‘۔عمران ہاشمی کا کہنا تھا کہ ’مجھے معلوم ہے کچھ لوگ میری نئی فلم پر تنقید کریں گے اور بولیں گے کہ تعلیمی نظام بہت بہتر ہے، دراصل یہ سب لوگ اٴْسی مافیا کا حصہ ہیں جو نوجوانوں کا مستقبل تباہ کررہی ہے کیونکہ ایسی تعلیم حاصل کرنے کا کوئی فائدہ نہیں‘۔اداکار نے خود بھی سوال اٹھایا کہ والدین خود بتائیں اٴْن کے بچے ڈگریاں حاصل کرنے کے باوجود معاشرے کے لیے اچھے انسان بن سکی ، یقیناً نہیں کیونکہ یہ سب اٴْسی مافیا کی کارستانیاں ہیں جو نقل کے رجحان کو فروغ دے رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :