انتہا پسندی و دہشتگردی عوام کی بدترین دشمن ہے ،ْبلاول بھٹو زر داری

چار سال قبل آج کے دن معصوم بچوں پر حملے نے پاکستان سمیت پوری دنیا کو اشکبار کر دیا تھا ،ْ بیان

اتوار 16 دسمبر 2018 13:50

ْ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ اے پی ایس کی چوتھی برسی پر پیغام میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتہا پسندی و دہشت گردی اِس ریاست اور پاکستانی عوام کی بدترین دشمن ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ چار سال قبل آج کے دن معصوم بچوں پر حملے نے پاکستان سمیت پوری دنیا کو اشکبار کر دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم آج بھی سانحے کے متاثر والدین اور خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں ،ْیہ سانحہ پاکستان اور اس کی عوام کے لیے ہمیشہ ایک صدمہ رہے گا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ان دشمنوں کے ساتھ کسی فرد یا گروہ نے ظاہری یا خفیہ طور نرمی برتی تو قوم برداشت نہیں کرے گی۔اس موقع پر بلاول نے پارٹی رہنما و کارکنان سے کہا کہ وہ آج کا دن سانحے کے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ گزاریں۔