پتوکی ‘دوہرے قتل کے واقع میں مقتولہ لڑکی کے ورثاء بھی سامنے آگئے

اتوار 16 دسمبر 2018 14:40

پتوکی ‘دوہرے قتل کے واقع میں مقتولہ لڑکی کے ورثاء بھی سامنے آگئے
پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) دوہرے قتل کے واقع میں مقتولہ لڑکی کے ورثاء بھی سامنے آگئے مقتولہ کا والد محمد اقبال ولد شابدین جنڈ والہ چونیاں کا رہائشی ہے تھانہ صدر پولیس قصور نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 711/18بجرم 302 ت پ تحت درج کر لیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قصور بائی پاس پر حسنین علی اور آمنہ اقبال کو نامعلوم ملزمان نے پھندہ دے کر قتل کر دیا تھا مقامی پولیس نے قتل ہونے والوں لڑکا لڑکی کے ورثا کی تلاش شروع کر رکھی تھی میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد لڑکی کے وارث سامنے آگے مقتولہ لڑکی کی شناخت آمنہ اقبال اور مقتول لڑکا کی شناخت حسنین علی کے نام سے ھوئی مقتول حسنین علی اچھرہ کا رہائشی جبکہ مقتولہ آمنہ اقبال اچھرہ میں بھائی کے گھر رہتی تھی اور گھروں میں کام کاج کرتی تھی مقتولہ آمنہ اقبال کے والد محمد اقبال کی مدعیت میں پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ صدر پولیس قصور نے قتل کا مقدمہ نمبر 711/18بجرم 302 ت پ تحت مقدمہ درج کر لیا-

متعلقہ عنوان :