سانحہ 16 دسمبر کے زخم آج بھی قوم کے دل میں تازہ ہیں،بزدل دہشت گردوں نے معصوم بچوں کو بربریت کا نشانہ بنایا جسکی انسانی تاریخ میں مثال نہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا سا نحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کی چوتھی برسی کے موقع پر پیغام

اتوار 16 دسمبر 2018 15:50

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سا نحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہدائے چوتھی برسی کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ سانحہ 16 دسمبر کے زخم آج بھی قوم کے دل میں تازہ ہیں،بزدل دہشت گردوں نے معصوم بچوں کو بربریت کا نشانہ بنایا جسکی انسانی تاریخ میں مثال نہیں،سانحہ اے پی سی شدت پسندی کے خلاف جدو جہد کی علامت ثابت ہوا۔

(جاری ہے)

اتوار کو ترجمان سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ قوم نے آج ہی کے دن دہشت گردی اور شدت پسندی کے خلاف پختہ عزم کا اظہار کیا،قوم کا عزم اور سکیورٹی فورسز کی قربانیاں دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی بنیاد بنے۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے مزید کہا کہ ہمیں آئندہ بھی دہشت گردوں اور امن دشمنوں کے خلاف متحد رہنا ہو گا،قوم شہید بچوں کے والدین کے غم میں شریک ہے اور ان کے حوصلوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔