لیفٹیننٹ جنرل شاہ رفیع عالم میموریل پولو کپ ایف جی پولو کی ٹیم نے جیت لیا

اتوار 16 دسمبر 2018 19:10

ْ لاہور۔16 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام لیفٹیننٹ جنرل شاہ رفیع عالم میموریل پولو کپ سپانسرڈ بائی الخیر گروپ ایف جی پولو نے جیت لیا۔ فاطمہ گروپ کی ٹیم نے فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد نیوایج/ڈائمنڈ پینٹس کو 7-3 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ادھر سب سڈری فائنل میں ٹیم ایٹین نے ارٹیما میڈیکل کو 5-4 سے ہرا کر سب سڈری فائنل جیت لیا۔

فائنل کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر جنگلات ووائلڈ لائف سبطین خان تھے ، گیسٹ آف آنرایم ڈی الخیر گروپ محمد سعید شیخ، سی ای او یو ک فارم سعد شیخ تھے، لاہور پولو کلب کے ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبرز جواد جمیل ملک، عمر سعید نیازی ، سیکرٹری کرنل (ر) عثمان ناصر،ممبرزان کی فیملی اور تماشائیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

(جاری ہے)

فائنل میچ شائقین کو زبردست کھیل دیکھنے کو ملا۔

پہلے چکر میں ہی ایف جی پولو ٹیم نے دو گول سکور کرکے برتری حاصل کرلی۔ دوسرے چکر میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول سکور کیا۔ تیسرے چکر میں ایف جی پولو نے دو گول جبکہ نیوایج/ڈائمنڈ پینٹس نے ایک گول سکور کیا جبکہ چوتھے چکر میں بھی ایف جی پولو نے دو جبکہ نیوایج /ڈائمنڈ پینٹس نے ایک گول سکور کیا۔ اس طرح میچ 7-3 سے جیت لیا۔ سب سڈری فائنل میں ٹیم ایٹین نے ارٹیما میڈیکل کو 5-4 سے ہرا دیا۔

ٹیم ایٹین کی طرف سے احمد علی ٹوانہ نے دو، ثاقب خاکوانی، ممتاز عباس نیازی اور شاہ نواز ایاز درانی نے ایک ایک گول سکور کیا۔ ہارنے والی ارٹیما میڈیکل کی طرف سے ابراہیم باڑی نے تین گول سکور کیے جبکہ ڈیڑھ گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج ملا۔ اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

متعلقہ عنوان :