صومالیہ ،ْ امریکی فضائی حملے میں شدت پسند تنظیم الشباب کے 8 دہشتگرد مارے گئے

فضائی حملہ کی اطلاع صومالیہ کی حکومت کو پہلے ہی دیدی گئی تھی ،ْامریکی فوج کا بیان

اتوار 16 دسمبر 2018 19:20

موغا دیشو/واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) صومالیہ میں امریکی فضائی حملے میں شدت پسند تنظیم الشباب کے 8 دہشتگرد مارے گئے ۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا کے مطابق امریکی فوج کی افریقی کمان نے ایک بیان میں کہا کہ صومالیہ کے گاندارشے علاقے میں فضائی حملے میں الشباب کے 8 دہشت گرد مار گئے ۔امریکی فوج نے کہا کہ فضائی حملہ کی اطلاع صومالیہ کی حکومت کو پہلے ہی دیدی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے تعاون سے ہی ان حملوں کو انجام دیا گیا ہے۔بیان کے مطابق صومالیہ کی حکومت کومضبوط کرنے کے لئے الشباب کو کمزور کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔