آسٹریلیا کا مغربی یروشلم کو دارالحکومت تسلیم کر نا صحیح سمت میں قدم ہے،اسرائیل کا خیرمقدم

اتوار 16 دسمبر 2018 19:50

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2018ء) اسرائیل نے گزشتہ روز آسٹریلیا کی جانب سے مغربی یروشلم کو اس کا دارالحکومت تسلیم کرنے کو صحیح سمت میں قدم قرار دیا ہے تاہم اس کے باوجود کہ کینبرا اپنا سفارتخانہ اس شہر میں منتقل کرنے سے ہچکچا رہا ہے۔

(جاری ہے)

آسٹریلین وزیراعظم سکاٹ موریسن نے اس سے قبل گزشتہ روز اعلان کیا کہ ان کی حکومت صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نقش قدم پر چل رہی ہے اور اسرائیلی دارالحکومت کے طور پر اس شہر کو تسلیم کرنے جارہی ہے۔

لیکن امریکہ کے برعکس انہوں نے کہا کہ کینبرا اپنا تل ابیب سفارتخانہ یروشلم تک اس وقت تک منتقل نہیں کرے گا جب تک اسرائیل اور فلسطینی امن تصفیے پر نہیں پہنچ جاتے۔دریں اثناء موریسن نے کہا ہے کہ آسٹریلیا اس شہر کے مغرب میں اپنا دفاعی اور تجارتی دفتر قائم کرے گا