Live Updates

جوہر ٹائون میں ایک ہزار کنال اراضی پر قائم جھگیاں ہٹانے کے لئے ایل ڈی اے کا آپریشن شروع

قیمتی سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے کے لئے جھگیاں پہلے مرحلے کے طور پر لگائی جاتی ہیں‘ با اثر افراد کو کرایہ دیتے ہیں‘ جھگیوں والوں کا بیان

اتوار 16 دسمبر 2018 20:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران خان کی ہدایت پر ایل ڈی اے کے عملے نے جوہر ٹاؤن میں ایکسپو سنٹر کے علاقے میں کھوکھر پیلس کے بالمقابل سینکڑوں کنال اراضی پر بنائی جانے والی جھگیوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

بظاہر نظر آنے والی جھگیاں قیمتی سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے کی آڑ میں پہلے مرحلے کے طور پر لگائی جاتی ہیں۔جوہر ٹاؤن کے فنانس اینڈ ٹریڈ سنٹر بلاک میں واقع اس جگہ کا رقبہ تقریبا ایک ہزار کنال ہے جہاں جھگیوں کے علاوہ کچے پکے مکانات اور دیگر سٹرکچر بھی تعمیر کئے گئے ہیں-جھگیوں والوں کا کہنا ہے کہ وہ بااثر افراد کو اس جگہ کا کرایہ ادا کرتے ہیں۔آپریشن آج بھی جاری رہے گا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :