قومی اسمبلی اور سینیٹ کے الگ الگ اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد (آج) دوبارہ ہوں گے

قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور سینٹ کے اجلاس کی صدارت چیئر مین صادق سنجرانی کرینگے ،ْ دونوں اجلاسوں میں اپوزیشن کی جانب سے (ن)لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کئے جانے پر شدید احتجاج اور واک آئوٹ کیا جائیگا اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی جائے گی

اتوار 16 دسمبر 2018 20:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) قومی اسمبلی اور سینیٹ کے الگ الگ اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد (آج) پیر کو دوبارہ ہوں گے ،ْ قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور سینٹ کے اجلاس کی صدارت چیئر مین صادق سنجرانی کرینگے ،ْ دونوں اجلاسوں میں اپوزیشن کی جانب سے (ن)لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کئے جانے پر شدید احتجاج اور واک آئوٹ کیا جائیگا ۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس دو روزہ کے وقفے کے بعد ( آج) پیرکی شام 4بجے ہو گا جس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کرینگے ۔ اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے اعلان کے مطابق خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کئے جانے پر شدید احتجاج اور واک آئوٹ کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کر دہ اجلاس کا 16نکاتی ایجنڈا کے مطابق اجلاس میں مختلف توجہ دلائو نوٹس پیش کئے جائیں گے ۔

وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان سینیٹ سے پاس کردہ الیکشنز (ترمیمی ) بل 2017پیش کریں گے ۔اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی جائے گی جبکہ معمول کے ایجنڈے کے مطابق کارروائی ہو گی۔ دوسری جانب ۔سینیٹ کا جلاس پیر کو دن 2بجے چیئرمین صادق سنجرانی کی صدارت میں ہو گااجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کئے جانے پر شدید احتجاج اور واک آئوٹ کا بھی امکان ہے ، سینیٹ سیکرٹریٹ کی طرف سے بھی اجلاس کا 22نکاتی ایجنڈا جا ری کیا گیا ہے ، تاہم پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سینیٹر سردار اعظم خان موسی خیل کی وفات کے باعث سینیٹ اجلاس میں ایجنڈے پر کاروائی نہیں ہو گی ، اجلاس میں سردار اعظم خان موسی کی سیاسی و سماجی خدمات پر ارکان اپنے خیالا ت کا اظہار کریں ۔