ٹرینوں کے ذریعے سفر کرنے والے افراد کو مکمل تحفظ کی فراہم کرنے کی ہدایت

اتوار 16 دسمبر 2018 22:00

رحیم یارخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) ٹرینوں کے ذریعے سفر کرنے والے افراد کو مکمل تحفظ کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق وفاقی حکومت کی ہدایت پر انسپکٹر جنرل پولیس پاکستان ریلویز نے ریلوے سٹیشنوں پر حفاظتی انتظامات سخت کرنے کی ہدایت کر دی ہے اور پاکستان ریلوے کے رحیم یارخان سمیت ملک بھرکے سٹیشن ماسٹرز وعملہ سمیت ریلوے پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیاہے تاکہ ٹرینوں کے ذریعے سفر کرنے والے افراد کو مکمل تحفظ کی فراہمی یقینی ہو سکے۔

ذرائع کے مطابق کسی بھی شر پسندی کے خدشہ سے نمٹنے کیلئے رحیم یارخان سمیت تمام اہم ریلوے اسٹیشنز پر ریلوے پولیس کے اہلکاروں کی خصوصی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں جبکہ ٹرینوں کے ہمراہ بھی سکیورٹی سٹاف تعینات کر دیاگیا ہے۔ احکامات پرضلعی ریلوے حکام نے عملدرآمدشروع کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :