ڈائریکٹر محکمہ لائیوسٹاک کی ’’ویلج فارمر بازار‘‘ 122ج ب جڑانوالہ میں شرکت

اتوار 16 دسمبر 2018 23:00

فیصل آباد۔16 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) ڈائریکٹر محکمہ لائیوسٹاک نے ’’ویلج فارمر بازار‘‘ 122ج ب جڑانوالہ میں بھرپور شرکت کی۔الباری فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام اس بازار میں محکمہ لائیوسٹاک کی طرف سے فراہم کردہ پولٹری یونٹس کی پیداوار سے حاصل ہونے والی آمدن سے اپنے قائم کردہ چھوٹے کاروبار کی نمائش کے لئے سٹالز لگائے تھے جن کا مقصد پولٹری بینیفشریز کے گھر بیٹھے چھوٹے کاروبار کی کامیابی اور حاصل ہونے والے معاشی فوائد کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر صالحہ گل نے تمام سٹالز کا وزٹ کیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر عطاء سبحانی،ڈپٹی ڈائریکٹر جڑانوالہ ڈاکٹر سہیل ندیم، ڈپٹی ڈائریکٹر چک جھمرہ ڈاکٹر عتیق، ڈاکٹر فریحہ اسلم ڈویژنل میڈیا فوکل پرسن لائیوسٹاک ڈاکٹر نزہت رحمہ اور دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

محکمہ لائوسٹاک کی ڈویژنل موبائل ٹریننگ سکول بس میں ڈاکٹر اکرام الحق نے بازار میں آنے والے بچوں کو لائیوسٹاک ویڈیو ڈاکومنٹریز دکھا کر دودھ گوشت انڈے کی اہمیت اور غذائیت کے حوالے سے لیکچرز دئیے۔

ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر صالحہ گل نے ویلج فارمر بازار کے انعقاد کو سراہا اورکہا کہ محکمہ کی طرف سے فراہم کردہ پولٹری یونٹس سے حاصل ہونے والے فوائد کو ایک ویلج فارمر بازار کی صورت میں پیش کرنا نہایت احسن قدم ہے۔ محکمہ لائوسٹاک کے قائم کردہ کیمل ملک سٹال پر ڈاکٹر زاہدہ نزہت اور ڈاکٹر ریحانہ نے مہمانوں کو اونٹنی کے دودھ کی افادیت کے متعلق بتایا۔دیگر سٹالز میں دیسی انڈوں، ساگ مکئی کی روٹی، اون کی بنی ہوئی اشیا،آرگینک سبزیوں کے سٹال،پنجاب کلچرل سٹال، حلوں اور شہد کے سٹال، گڑ کے سٹال و دیگر دیہی پراڈکٹس شامل تھیں۔