بشارالاسد جمہوری طور پر منتخب ہوں تو ان کے ساتھ کام پرغور کریں گے، ترکی

پیر 17 دسمبر 2018 10:30

دوحہ۔ 17 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) ترکی کے وزیر خارجہ مولود چائوش اوگلو نے کہا ہے کہ اگرشام میں شفاف، آزادانہ اور غیرجانب دار صدارتی انتخابات کرائے جائیں اوران کے نتیجے میں بشارالاسد صدرمنتخب ہوں تو ترکی ان کے ساتھ کام کرنے پر غور کرے گا۔

(جاری ہے)

دوحہ میں منعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب میں ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ اس وقت ہم سب کی پہلی ترجیح شام میں نئے دستور کی تیاری ہے اور یہکسی ایک فریق کی طرف سے نہیں بلکہ شامی عوام کو بنانا ہوگا۔

انہوں نے شام میں اقوام متحدہ کی زیرنگرانی انتخابات کرانے کی ضرورت پربھی زور دیا اور کہا کہ شام کے بحران کا واحد حل جمہوری اور شفاف انتخابات کا انعقاد ہے شامی عوام کو اپنے حکمرانوں کے انتخاب کا موقع ملنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شام سے اپنی فوج نکالنے پر غور کریںگے۔