1000سی سی سوزکی بولان گاڑیوں کی پیداوار میں نومبر کے دوران 13.44فیصد، فروخت میں 38.15فیصد کمی

پیر 17 دسمبر 2018 15:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) نومبر 2018 ء کے دوران 800 سی سی سے 1000سی سی تک سوزکی بولان کی گاڑیوں کی پیداوار میں 13.44فیصد کمی جبکہ فروخت میں 38.15فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان آٹو موٹیو مینو فیکچرز ایسو سی ایشن (پاما) کی رپورٹ کے مطابق نو مبر 2017ء کے دوران 800سی سی سے 1000سی سی تک سوزکی بولان گاڑیوں کی پیداوار 1ہزار 896 یونٹس رہی جبکہ نومبر 2018ء کے دوران پیدوار1ہزار 641 یونٹس تک کم ہو گئی اس طرح نومبر 2017ء کے مقابلہ میں نومبر 2018ء کے دوران سوزکی کی تیار کردہ 800 سی سی سے 1000سی سی تک بولان گاڑیوں کی پیداوار میں 255 یونٹس یعنی 13.44 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاما کے اعدادو شمار کے مطابق نو مبر 2017ء کے دوران 800 سی سی سے 1000سی سی تک سزوکی بولان گاڑیوں کی فروخت 1 ہزار 709یونٹس رہی جبکہ نومبر 2018ء کے دوران فروخت 1 ہزار 51 یونٹس تک کم ہو گئی اس طرح نومبر 2017ء کے مقابلہ میں نومبر 2018ء کے دوران سزوکی کی 800سی سی سے 1000سی سی تک بولان گاڑیوں کی فروخت میں 652 یونٹس یعنی 38.15 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :