چشتیاں ،آرمی پبلک سکول کے شہدا ء کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب

پیر 17 دسمبر 2018 17:33

چشتیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) بلدیہ چوک چشتیاں میںآرمی پبلک سکول کے شہدا کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈی ایس پی چشتیاں کیوان کریم عباسی،مولانا مفتی محمد امین سابق خطیب جامع مسجد نورکے علاوہ عوامی تحریک چشتیاں و اتحاد اہلسنت اور انظامیہ کمیٹی جامع مسجد نور کے عہدے داروں احمد حسن فاروقی،صوفی محمد اشرف طاہر،محمد صابر ،شہزاد سلطانی،زاہد انقلابی ،ذیشان چوہدری و دیگر افراد نے شرکت کی۔