23 فیصد کارپارکنگ نہ ہونے والے پلازوں کی نقشہ جات کی منظوری نہیں دی جاتی،محمدعاصم
پشاور شہر میں روزانہ 70 لاکھ چھوٹی بڑی گاڑیوں کی آمدورفت ہوتی ہے شہر میں 85 ہزار رکشے جن میں 35 ہزار پرمٹ جبکہ باقی بغیر پرمٹ کے چل رہے ہیں۔شہر میں 11لاکھ 15 ہزار موٹرسائیکل ،ْ 85300 موٹرکاروں کی آمدورفت ہوتی ہیں۔ بی آر ٹی منصوبہ کی وجہ سے ٹریفک مسائل ہے ،ْ تین ماہ بعد بی آر ٹی منصوبہ مکمل ہونے کے بعد ٹریفک مسائل کم ہو جائے گی ،ایس پی ٹریفک کی بریفنگ
پیر 17 دسمبر 2018 19:43
(جاری ہے)
شہر میں 11لاکھ 15 ہزار موٹرسائیکل ،ْ 85300 موٹرکاروں کی آمدورفت ہوتی ہیں۔
بی آر ٹی منصوبہ کی وجہ سے ٹریفک مسائل ہے ،ْ تین ماہ بعد بی آر ٹی منصوبہ مکمل ہونے کے بعد ٹریفک مسائل کم ہو جائے گی جس کے بعد پرانی گاڑیاں ختم ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک کی خلاف ورزی پر رکن قومی وصوبائی اسمبلی کا بھی چالان ہو گیا ہے ٹریفک مسائل پر قابو پانے کے لئے سڑکوں ،ْ چوراہوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس اہلکاروں کی تعداد 1394 ہے جو ناقص انجینئرنگ اور دو سو سال پرانے روٹ کے باوجود ٹریفک مسائل پر قابو پانے میں ہمہ وقت کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات ،ْ غیر قانو نی اڈے ،ْ سڑک کنارے پارکنگ سٹینڈ اور بغیر پرمٹ گاڑیاں ٹریفک مسائل کا سبب بن رہی ہے اور ضلعی ،ْ ٹائونز اور بلدیاتی نمائندے آپریشن میں ان کا ساتھ دیں۔ اس موقع پرضلع ناظم محمد عاصم نے کہا کہ تھوڑے سٹاف میں کارکردگی دکھا کر پچھلے دس سال کی نسبت پیر کے روز اب ٹریفک جام نہیں ہوتی ہے اور بی آر ٹی منصوبے کے شروع ہونے کے باوجود ٹریفک روانی سست روی کا شکار ضرور ہے لیکن مکمل ٹریفک جام نہیں ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ حکام سے ایل آر ایچ ایمرجنسی گیٹ کے سامنے کارپارکنگ سٹینڈ کا معاملہ اٹھایا ہے اور اس کو جلد حل کریں گے۔ اس موقع پر اپوزیشن لیڈر سید محمد ظاہر ایڈوکیٹ ،ْ سرتاج خان ،ْ کامران ،ْ رحم دل نواز ا ‘ عالمزیب خان ور حکومتی ممبران تقدیر علی ،ْ لیاقت علی ،ْ شمس الباری ،ْ اصغر خان ،ْ رحمان افضل ،ْ سعید آفریدی ،ْ افتخار علی اور دیگر نے ٹریفک مسائل اور ایل آر ایچ ایمرجنسی گیٹ روڈ کو عام ٹریفک کے لئے کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کو ہسپتال لے جانے میں دشواری درپیش ہے اور ٹریفک پولیس و ضلعی حکومت ایکشن لیں۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.