معروف نعت گو شاعر خالد محمود نقشبندی طویل علالت کے بعدانتقال کرگئے

پیر 17 دسمبر 2018 19:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) سیکڑوں مشہور نعتیں لکھ کر بارگاہ نبوی میں سعادت حاصل کرنے والے معروف نعت گو شاعر خالد محمود نقشبندی طویل علالت کے بعدپیر کوحرکت قلب بند ہونے کے باعث خالق حقیقی سے جا ملے، نمازجنازہ آج(منگل)اداکی جائے گی۔خالد محمود خالدنقشبندی نے مشہور نعت ’’یہ سب تمہارا کرم ہے آقا کہ بات اب تک بنی ہوئی ہے ‘‘لکھ کر شہرت دوام حاصل کی تھی ۔

(جاری ہے)

ان کی مشہور عام نعتوں میں دن رات مدینے کی دعا مانگ رہے ہیں، کوئی سلیقہ ہے آرزو کا نہ بندگی میری بندگی ہے، قرآن مجسم تری ہر ایک ادا ہے، چلو دیار نبی کی جانب، آواز کرم دیتا ہی رہا، اور میرا سارا سروسامان مدینے میں رہے شامل ہیں۔خالد محمود نقشبندی چکوال میں پیدا ہوئے اور11 سال کی عمر میں کراچی تشریف لائے تھے ۔ رسمی تعلیم کے بعد فارسی سیکھی ۔ نعت خوانی سے سفر کی شروعات کی اور نعت گوئی کے آسمان پر ایسے چمکے کہ ان کی آب و تاب نے ہر آںکھ میں عشق سرکارِ کے جلوے بکھیرے ۔اہلخانہ کے مطابق نعت گو شاعر کی نماز جنازہ آج(منگل)کراچی کے علاقے بلاک 18 ایف بی ایریا سمن آباد میں مسجد عمر میں ادا کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :