دور جدید میں کاروبار میں جدید ٹیکنالوجی اور سرمائے کا صحیح استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے،

فیصل آباد چیمبر علاقائی معیشت کے فروغ سمیت غیر ملکی تجارت و برآمدات میں اہم کردارادا کررہا ہے،سید ضیا ء علمدار حسین

منگل 18 دسمبر 2018 14:31

دور جدید میں کاروبار میں جدید ٹیکنالوجی اور سرمائے کا صحیح استعمال ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) ایوان صنعت و تجارت فیصل آباد کے صدر سید ضیاء علمدار حسین نے کہاکہ چیمبر نے ہمیشہ کاروبار کی ترقی و ترویج اور کاروباری و تجارتی شعبہ کو درپیش مشکلات کے ازالہ کیلئے اقدامات کئے ہیں، دور جدید میں کاروبار میں جدید ٹیکنالوجی اور سرمائے کا صحیح استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے جبکہ فیصل آباد چیمبر علاقائی معیشت کے فروغ سمیت غیر ملکی تجارت و برآمدات میں اہم کردارادا کررہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اس سلسلہ میں فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈاکاؤنٹنٹس کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی کئے گئے تھے جس کے مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے سرمایہ کے تنوع کے ذریعے ایک بہترین کاروبار کی تعمیر کے بار ے میں کہاکہ دور جدید میں کاروبار میں جدید ٹیکنالوجی اور سرمائے کا صحیح استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے فیصل آباد چیمبر کے ممبران کو اے سی سی اے کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیا تا کہ وہ اپنے کاروبار کو جدید بین الاقوامی تقاضوں کے مطابق ڈھال سکیں اور ان کی تیار کردہ مصنوعات دنیا کے مطلوبہ معیار کے عین مطابق ہوں اور برآمدات کی صورت میں پاکستان کو زر مبادلہ کا حصول ممکن ہو سکے۔