چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی 8رکنی وفد کے ہمراہ 5 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

منگل 18 دسمبر 2018 15:23

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی 8رکنی وفد کے ہمراہ 5 روزہ سرکاری دورے ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) سینیٹ کے چئیرمین محمد صادق سنجرانی 8رکنی وفد کے ہمراہ 5 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق کنگ خالدایئرپورٹ ریاض پر چیئرمین سینیٹ کا استقبال سعودی شوریٰ کونسل کے اسسٹنٹ سپیکر ڈاکٹر عبداللہ الثمن نے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی اور قائم مقام سفیر ذیشان احمد کے ہمراہ کیا۔

چیئر مین سینیٹ اپنے دورے کے دوران اہم سعودی شخصیات سے ملاقاتوں کے علاوہ عمرے کے ادائیگی اور روزہ رسولؐ پر حاضری بھی دیں گے۔ چیئرمین سنیٹ کے ہمراہ وفد نے سینیٹر احمد خان، سینیٹر مرزا محمد آفریدی، سینیٹر نصیب اللہ بازئی، سینیٹر فدامحمد، سینیٹر محمد طلحہ محمود، سینیٹر خانزادہ خان، سینیٹر غوث محمد نیازی اور سنیٹر دلاور خان شامل ہیں۔