کیمرہ مین پر تشدد: نواز شریف کے 2 گارڈز جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

شکور کی ضمانت قبل ازوقت گرفتاری ،ْ محسن اور منصف کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں بھی دائر

منگل 18 دسمبر 2018 17:45

کیمرہ مین پر تشدد: نواز شریف کے 2 گارڈز جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
ا سلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) نجی ٹی و ی کے کیمرا مین واجد علی شاہ پر تشدد کرنے والے 2 سیکیورٹی گارڈز کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

منگل کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کے 2 گارڈز محسن اور منصف کو جوڈیشل مجسٹریٹ ثاقب جواد کی عدالت میں پیش کیا گیا تاہم محمد نواز شریف کے سیکیورٹی انچارج شکور کو ابھی تک پولیس نے گرفتار نہیں کیا ہے۔عدالت نے دو گرفتار گارڈز کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔دوسری جانب شکور کی ضمانت قبل ازوقت گرفتاری جبکہ محسن اور منصف کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں بھی دائر کر دی گئی ہیں۔