پشاور،میڈیا ہائوسز سے کارکنوں کی ڈائون سائزنگ کے خلاف صحافیوں کااحتجاج

منگل 18 دسمبر 2018 19:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) میڈیا ہائوسز سے کارکنوں کی ڈائون سائزنگ کے خلاف صحافیوںنے اسمبلی اجلاس سے علامتی واک آئوٹ کیا اس دوران صوبائی وزیرخوراک قلندر لودھی اور وزیرمواصلات اکبرایوب صحافیوں کو مناکراسمبلی ہال سے باہرآئے اور یقین دہانی کرائی کہ صحافیوں کے مسئلے کے سلسلے میں پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے گی وزراء کے منانے پر صحافیوںنے واک آئوٹ ختم کردیا ور دوبارہ اسمبلی ہال آگئے جہاں قلندرلودھی نے ایوان کوبتایاکہ صحافی حضرات اپنے مسئلے پرحکومتی پیشرفت کیلئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل چاہتے ہیں لہذاسپیکرصاحب اس سلسلے میں ہدایات جاری کریں جس پر سپیکرمشتاق غنی نے کہاکہ وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی اور صحافیوں کے درمیان مذاکرات جاری ہیں وزیرموصوف سے رائے لے کر ضرورت پڑی تو پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیدی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :